جمعہ 30 اکتوبر 2026 - 17:17
مشترکات کی بنیاد پر اتحاد و اخوت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، مولانا محمد عمران مطہری

حوزہ / مولانا محمد عمران مطہری نے خطبات جمعہ کے دوران کہا: ہمارا معبود ایک اور قبلہ ایک ہے، مسلمانوں کے درمیان تفرقہ و تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں۔ اتحادِ امت وقت کی اہم ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے شہر صادق آباد میں العصر اسلامی مرکز میں نمازِ جمعہ کے موقع پر شیعہ سنی اتحاد، باہمی اخوت اور وحدتِ امت کا خوبصورت عملی مظاہرہ دیکھنے میں آیا، جہاں ایک اہل سنت نوجوان نے شیعہ مؤمنین کے شانہ بشانہ صفِ نماز میں کھڑے ہو کر نمازِ جمعہ ادا کی۔

یہ روح پرور منظر اس حقیقت کا عملی اظہار تھا کہ مسلمانوں کا معبود ایک، قبلہ ایک اور دین ایک ہے، لہٰذا مسلکی اختلافات کو باہمی دوریوں اور تقسیم کا سبب بنانے کے بجائے مشترکات کی بنیاد پر اتحاد و اخوت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مشترکات کی بنیاد پر اتحاد و اخوت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے

مولانا محمد عمران مطہری نے اپنے خطاب کے دوران اس امر کی طرف توجہ دلائی کہ تفرقہ اور تقسیم مسلمانوں کا شیوہ نہیں بلکہ بارگاہِ الٰہی میں یکسو ہو کر خالصتاً ربِ کائنات کی بندگی بجا لانا امتِ مسلمہ کا بنیادی فریضہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: آج اس نمازِ جمعہ میں ہمارے برادر اہل سنت نوجوان کی شیعہ مؤمنین کے ہمراہ شرکت بھی اس پیغام کی عکاس ہے کہ عبادتِ الٰہی، وحدتِ قبلہ اور مشترک دینی اقدار مسلمانوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا مؤثر ذریعہ اور باہمی احترام، مذہبی رواداری اور اتحاد و یکجہتی سمیت اخوتِ اسلامی کے فروغ کا خوبصورت پیغام ہے۔

مشترکات کی بنیاد پر اتحاد و اخوت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے

خطیبِ جمعہ نے اپنی گفتگو کے دوران سورہ حجرات اور سورہ جمعہ کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اللہ تعالیٰ کا انسان کو ہدایت کی نعمت عطا کرنا بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ یہ ایسی بڑی نعمت ہے جو تمام انسانوں کو شامل ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اس صورتحال میں علماء و مبلغین کرام کو انبیاء کرام اور اولیاء اللہ کے ہدف اور مشن کا فریضہ سونپا جانا ایک سنگین اور باعظمت امانت ہے۔ جس کا اجر و حساب بھی اتنا ہی سنگین ہو گا۔

مولانا محمد عمران مطہری نے کہا: امر بالمعروف اور مؤثر تبلیغ کی اہم ترین شرط "اخلاص" ہے۔ یہی وہ تنہا عامل ہے جو تبلیغ اور تبیین دونوں میں مؤثر واقع ہوتا ہے۔

مشترکات کی بنیاد پر اتحاد و اخوت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے

مشترکات کی بنیاد پر اتحاد و اخوت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha